پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

سندھ حکومت کے کورونا ایمرجنسی فنڈ میں 3 ارب روپے سے زائد رقم جمع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت کے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں 3 ارب روپے سے زائد کی رقم جمع ہوگئی ، سرکاری ملازمین سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے عطیات دئیے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کےکوروناوائرس ایمرجنسی فنڈ میں دنیابھر سے عطیات کی وصولی کا عمل جاری ہے ، یکم اپریل تک 3 ارب روپے سے زائد رقم فنڈ میں جمع ہوچکی ہے۔

حکومت سندھ کےترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سرکاری ملازمین کی جانب سے دو ارب چوراسی کروڑ سے زائد رقم جمع کرائی گئی۔

- Advertisement -

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ نجی ڈونرز کی جانب سے چار کروڑ تیرا لاکھ روپے سے زائد رقوم فنڈ میں دی گئی۔سندھ سےتعلق رکھنے والے ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم نے دس لاکھ روپے کےعطیات جمع کرائے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نےبھی عطیات سندھ حکومت کےکورونا ایمرجنسی فنڈ میں دئیے , پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور ایم ایم اے کے ارکان اسمبلی نے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کی۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی نے کورونا کے باعث متاثرین خاندانوں کی امداد کے لئے ریلیف فنڈاکاؤنٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی ارکان پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلیوں کے ارکان ورہنمافنڈ دیں گے۔

اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئربخاری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ، جس میں کہا ہے کہ ریلیف فنڈاکاؤنٹ میں ملکی وبیرون ملک مقیم پاکستانی بھی امدادبھیج سکتےہیں، قوانین کے مطابق اکاؤنٹ اور ڈونرز کی تفصیلات فراہم کرنا لازم ہوتا ہے۔

خط میں کہا گیا بڑے پیمانے پر ممکنہ امدادکےباعث ڈونرزکی تفصیلات فراہم کرناممکن نہیں ہوگا، وزیراعظم عمران خان نےبھی ریلیف فنڈ قائم کر رکھا ہے ، ان کے ریلیف فنڈ کیلئےڈونرز سے متعلق بھی سوال نہیں کیا جائے گا، الیکشن کمیشن سےلوگوں کی امداد کیلئے اقدام میں تعاون کی امید ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں