پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

سندھ حکومت کا صوبے بھر میں گھروں پر راشن پہنچانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں گھروں پر راشن پہنچانے کا فیصلہ کرلیا، فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کل سے صوبے بھر میں گھروں پر راشن پہنچانے کا سلسلہ شروع کرے گی، صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، اے سی، یوسیز کی مدد سے راشن تقسیم کیا جائے گا۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے جمعہ کے حوالے سے حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تمام عوامی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی، دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک کسی قسم کی کوئی سرگرمی نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

حکم نامے کے مطابق مساجد میں تین سے پانچ افراد باجماعت نماز ادا کرسکیں گے، تمام کاروبار لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے تحت بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کے کورونا ایمرجنسی فنڈ میں 3 ارب روپے سے زائد رقم جمع

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے باعث متاثر ہونے والے افراد کو راشن تقسیم کرنے کے لیے 58 کروڑ روپے جاری کیے تھے۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت کے کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں 3 ارب روپے سے زائد کی رقم جمع ہوگئی، سرکاری ملازمین سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے عطیات دئیے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 386 ہوگئی ہے، کرونا کے باعث اموات 33 ہوگئیں، 9 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، صحت یاب مریضوں کی تعداد 107 ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں