کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے، وہ جو چاہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں جاوید میاں داد کا کہنا تھا کہ عمران خان کو روزِ اول سے جانتا ہوں، وہ اگر مٹی پر بھی ہاتھ لگائیں تو وہ سونا بن جاتی ہے، ہم نے ایک ساتھ 20، 25 سال کرکٹ میں گزارے ہیں، وہ ایک ایمان شخصیت ہیں، عوام کو ان پر بھروسہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کینسر اسپتال بنانے کے لیے بڑی محنت کی، ان کے پاس جو کچھ تھا وہ سب اسپتال کی تعمیر کے لیے عطیہ کردیا، کچھ فیصلوں سے اختلاف ہوسکتا ہے، مشکلیں آتی ہیں لیکن ہمیں ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا اور عمران خان کا ہر حال میں ساتھ دینا ہوگا۔
سابق کرکٹر نے بتایا کہ میں نے وزیراعظم کو بہت ایمان دار اور دیانت دار پایا، وہ جس کام میں لگ جائیں تو اسے ہر صورت کامیاب بنا کر چھوڑتے ہیں، عوام کو چاہیے کہ وہ ان پر سو فیصد بھروسہ رکھیں، مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔
جاوید میاں داد کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرکٹ میں بھی خان صاحب ایسے فیصلے لیتے تھے جس پر کبھی ہمیں لگتا تھا کہ کچھ نہیں ہوگا لیکن بعد میں بہترین نتائج سامنے آئیں، اور بالآخر ہم نے ورلڈ کپ بھی اپنے نام کیا۔
Prime Minister Imran Khan will never let you down, I know him from cricket days, you have to trust him because he think for others as he's not selfish.
Imran Khan (official)
#PMImranKhan #COVID19PandemicPosted by Its Javed Miandad on Thursday, 2 April 2020