اشتہار

برطانیہ میں طلبا کو بغیر امتحان لیے نمبرز دیے جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: کورونا وائرس کے باعث برطانیہ بھر کے اسکولز اور کالجز کے طلباء کو اس سال بغیر امتحان لیے نمبر دیے جائیں گے۔

کرونا وائرس کے پیش نظر اسکولز و کالجز کی بندش اور امتحانات منسوخی کے معاملے پر حکومت نے تمام طلباء کو اندازے کے مطابق گریڈز دینے کا طریقہ کار وضع کر دیا۔

اسکولز اور کالجز کے طلباء کو اس سال بغیر امتحان لیے نمبر دیے جائیں گے، اساتذہ طلباء کی قابلیت کے مطابق اندازے سے گریڈز کی سفارشات امتحانات کی نگرانی کرنے والے ادارے کو بھیجیں گے۔

- Advertisement -

گریڈز کے لیے اساتذہ طلباء کے کلاس ورک، ہوم ورک اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں کو زیر غور لائیں گے۔

حکومتی پالیسی میں اساتذہ کو غیر جانبدار ہو کر منصفانہ نمبرز دینے کی ہدایات کرت ہوئے کہا گیا ہے کہ ان گریڈز سے متفق نہ ہونے والے طلباء کو اپیل کا حق ہو گا۔

اس حوالے سے چیف ریگولیٹر آفیسر کا کہنا ہے کہ ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ طلباء کو منصفانہ گریڈز ملیں، جو طلباء امتحان دینا چاہیں گے اُنہیں نیا تعلیمی سال شروع ہونےپر موقع فراہم کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں