دبئی: متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے رجسٹریشن کروانے کا اعلان کر دیا گیا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق پروازوں کی بندش کے باعث یو اے ای میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے اعلان کیا گیا ہے کہ اگر وہ وطن واپس جانا چاہتے ہیں تو جلد از جلد رجسٹریشن کروا لیں۔
دبئی میں قائم پاکستانی قونصل خانہ ان پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا جمع کر رہا ہے جو وطن واپسی کے خواہشمند ہیں اور ان کے لیے خصوصی پروازوں کی تیاری کی جاری ہے۔
اس سلسلے میں قونصل خانہ نے رابطہ نمبر اور کوائف جمع کرانے کے لیے لنک شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو پاکستانی وطن واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں وہ پرفارمہ میں اپنے کوائف لکھ کر جمع کروا دیں۔
The Consulate General of Pakistan, is collecting data of people who want to travel to Pakistan if any special flights are arranged from UAE.
All concerned are requested to fill the Proforma –In Urduhttps://t.co/cVPmiCnmK0
— Pakistan Consulate General Dubai (@PakinDubai_) April 3, 2020
قونصل خانہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی پاکستان کے لیے خصوصی پرواز کی اجازت ملی تو رجسٹرڈ افراد کو وطن واپسی کا موقع دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دیگر ممالک کی طرح ہزاروں پاکستانی بھی فلائٹ آپریشن کی بندش کے باعث یو اے ای میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں وطن لانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔