اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

کرونا:‌ ہیری پوٹر کیسے مددگار ثابت ہوسکتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ہیری پوٹر سے کون واقف نہیں؟ جادوئی دنیا کے جنتر منتر، انوکھے، عجیب و غریب اور محیر العقول واقعات کے سلسلے کی خالق جے کے رولنگ کا نام بھی دنیا بھر میں مشہور ہے۔

بچوں کے ساتھ بڑوں میں بھی ہیری پوٹر سیریز یکساں مقبول ہے اور ریکارڈ توڑ بزنس کی وجہ سے مصنفہ جے کے رولنگ پر شہرت ہی نہیں دولت بھی خوب برسی۔

اس وقت دنیا کے مختلف شہروں میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہے اور اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

ہیری پوٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ نے موجودہ صورتِ حال میں گھروں میں‌ رہنے پر مجبور بچوں اور بڑوں کو بوریت سے بچانے اور ان کا دھیان بٹانے کے لیے ایک قدم اٹھایا ہے۔

جے کے رولنگ نے ’ہیری پوٹر ایٹ ہوم کلب‘ متعارف کروا دیا ہے۔

دنیا بھر میں ہیری پورٹر کی کہانی کے لیے مشہور جے کے رولنگ کے مطابق ’ہیری پوٹر ایٹ ہوم کلب‘ تک بچوں کی رسائی مفت ہو گی اور ان کے ساتھ بڑے بھی اپنا وقت ‌خوشی سے گزار سکتے ہیں۔

اس کلب کے تحت بچوں کو مختلف پزل سلجھانے کا موقع ملے گا جس میں‌ ان کی دل چسپی کو مدنطر رکھا گیا ہے جب کہ گھر بیٹھے وہ مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں