دبئی: ایمرٹس ایئرلائن اور گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو نے دنیا بھر پھنسے ہوئے شہریوں کو واپس لانے کے لیے مفت پروازیں فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایمر ٹس ایئرلائن اور گروپ کے چیئرمین، دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دبئی ایئرپورٹ کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید المکتوم نے مفت پراوزیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس (وبائی مرض) کی وجہ سے دنیا بھر میں پھنسنے والے امارتی شہریوں کے لیے ایمرٹس کی جانب سے مفت پروازیں چلائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ’دنیا بھر میں موجود متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو سفارت خانے کی جانب سے معاونت فراہم کی جائے گی جس کے بعد وہ ہم سے رابطہ کریں گے اور پھر واپسی لانے کا سلسلہ شروع ہوگا‘۔
ایمرٹس گروپ کے چیئرمین نے لکھا کہ ’ہم آئندہ ہفتے سے مفت پروازوں کا آغاز دبئی سے کریں گے جس میں محدود مسافروں کو واپس لایا جائے گا‘۔
With the start of limited passenger services from Dubai next week, Emirates will bring UAE nationals home for free on all flights. UAE nationals currently stranded overseas can contact their closest UAE embassy for assistance. Emirates stands with the UAE. @emirates pic.twitter.com/ZWYXPbetLr
— HH Sheikh Ahmed bin Saeed Al Maktoum (@HHAhmedBinSaeed) April 3, 2020
یاد رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے امارتی شہری مختلف ممالک میں پھنس گئے ہیں، وبا کی روک تھام کے لیے تمام ہی ممالک نے فلائٹ آپریشن معطل کردیے جس کی وجہ سے اُن کی واپسی تاخیر کا شکار ہورہی ہے۔