اسلام آباد : پاکستان نے افغان شہریوں کی واپسی کیلئے طورخم اورچمن بارڈر کھولنے کا فیصلہ کرلیا ، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کے عوام سےاظہار یکجہتی کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے طورخم اورچمن بارڈر 6سے9 اپریل تک کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان میں موجود افغان شہریوں کی واپسی کے لیے بارڈر کھلے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کی درخواست پرچمن اور طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیاہے، ، ، پاکستان افغانستان کے عوام سےاظہاریکجہتی کرتا ہے۔
On #Afghanistan’s special request & on humanitarian considerations,we are allowing exit of 🇦🇫 nationals, wishing to go back to their country,through Torkham & Chaman border crossings on 6-9 April.
We remain in solidarity with our Afghan brethren at this time of global pandemic.
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) April 4, 2020
یاد رہے 20 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے چمن بارڈر فوری کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا (COVID-19) جیسی عالمی وبا پھوٹنے کے باوجود ہم اپنے افغان بھائی بہنوں کی مدد کے لیے پوری طرح یک سو اور پُر عزم ہیں۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ، مغربی سرحدیں 2 ہفتے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کرنے فیصلہ کیا گیا تھا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہےداخلی پوائنٹس کو مزید موثر بنایا جائے، اگلے15روز کیلئے تمام باردڑز بند کیے جائیں گے، داخلی راستوں پراقدامات کو مزید سخت کیا جائے گا۔
خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2700 تک جا پہنچی جبکہ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 40ہوگئی ہے اور 130مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔