اشتہار

کرونا وائرس : سماجی فاصلہ کیسے رکھنا ہے؟ باپ بیٹے کی سبق آموز ویڈیوز

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس : کرونا وائرس کے پیش نظر ماہرین نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سماجی فاصلہ اختیار کریں تاکہ وبا سے محفوظ رہ سکیں۔

سماجی فاصلہ (دوری) یا سوشل ڈیسٹینسنگ کے حوالے سے ماہرین نے واضح کیا ہے کہ کم از کم 6 فٹ فاصلہ رکھیں تاکہ اگر دوسرا شخص کرونا سے متاثر بھی ہو تو آپ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے شہری سوشل ڈیسٹینسنگ کے حوالے سے مختلف اقدامات کررہے ہیں مگر لاس اینجلس کے شہر نیو آرلیانس میں والد اور بیٹے نے اس حوالے سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے صارفین نے پسند کیا اور پھر میڈیا نے دونوں کا انٹرویو بھی کیا۔

- Advertisement -

ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے پائپ کی مدد سے 12 فٹ ڈایامیٹر کا ایک دائرہ بنایا جس کا درمیانی فاصلہ چھ فٹ کے قریب تھا۔

دائرے کو بنانے کا فیصلہ ایماپٹ مین نے اپنے والد کے ساتھ مل کر کیا۔ ایماپٹ مین کا کہنا ہے کہ ہم اس کے درمیان میں کھڑے ہوجائیں تو خود بہ خود ہی سماجی دوری ہوجاتی ہے۔

والد کا کہنا تھا کہ جب ایماپٹ پائپ جوڑ رہا تھا تو میں سمجھنے سے قاصر تھا کہ اس کی وجہ کیا ہوسکتی ہے مگر جب یہ تیار ہوا تو مجھے بہت زیادہ خوشی بھی ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم اس کے ذریعے لوگوں میں شعور اجاگر کررہے ہیں کہ سماجی دوری یا فاصلہ کرونا سے بچنے کے لیے کتنا ضروری ہے۔ ابھی مہارت نہیں تو چند نقائص بھی سامنے آئے ہیں البتہ مستقبل میں اگر ضرورت پڑی تو ہمیں کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں