اشتہار

کرونا وائرس: سعودی حکومت کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کرونا وائرس کی وبا پھیلانے والے کو ایک لاکھ ریال اور پانچ سال تک کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے نئے کرونا وائرس کے متاثرین کو خبردار کیا ہے کہ حفاظتی تدابیر کی پابندی ضروری ہے، ایسا نہ کرنے پر انہیں قید اور جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق کرونا وائرس میں مبتلا شخص کے لیے ضروری ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرے اور ایسا کوئی کام نہ کرے جس سے وائرس کسی دوسرے کو منتقل ہونے کا شبہ ہو۔

- Advertisement -

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ اگر کرونا وائرس میں مبتلا شخص نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی تو اس پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ اور 5 سال قید کی سزا ہوگی، دونوں میں سے کسی ایک پر بھی عمل درآمد کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وائرس منتقل کرنے پر یہ سرکاری سزا ہے جبکہ اس میں وہ سزا شامل نہیں جو دوسرے کو وائرس لگانے کی صورت میں متاثرہ شخص کے حوالے سے ہوگی۔

پبلک پراسیکیوشن کے مطابق جس شخص کو بھی کرونا کے مریض نے وائرس منتقل کیا ہوگا وہ خود کو پہنچنے والے نقصان کا معاوضہ طلب کر سکتا ہے اور اس شخص کو یہ معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں