اسلام آباد: پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے کشمیر سے متعلق بیان پر بھارتی وزارت خارجہ کے ردعمل کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے کر مسترد کر دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے 2 اپریل کو ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیر میں آبادی تناسب تبدیلی کی بھارتی کوشش مسترد کرتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی کوشش کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے خلاف اقدام ہے، پاکستانی بھارتی ریاستی دہشت گردی بے نقاب کرتا رہے گا، اس وقت عالمی برادری کی توجہ کرونا وائرس پر مرکوز ہے اور بھارت اس صورتحال کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔
وزیراعظم کی ٹوئٹ پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو ترجمان دفتر خارجہ نے غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
Timing of this latest illegal action is particularly reprehensible because it seeks to exploit the international focus on COVID19 pandemic to push forward BJP's Hindutva Supremacist agenda. The UN & int comm must stop India's continuing violations of UNSC Resolutions & Int law
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 2, 2020
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارتی وزارت خارجہ کے غیرذمہ دارانہ رویےکو مسترد کرتا ہے، بھارت ڈومیسائل قانون کےذریعےآبادی کےتناسب میں تبدیلی کر رہا ہے، بھارت کےحالیہ اقدامات کشمیری عوام کےحقوق کی خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت کامقبوضہ کشمیرکواندرونی معاملہ کہناجھوٹ کوسچ میں نہیں بدل سکتا، مقبوضہ کشمیرعالمی سطح پر متنازع علاقہ ہے۔