ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

روز 2 گھنٹے کا خبرنامہ پڑھنے والی معروف نیوز اینکر کرونا وائرس کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی نشریاتی ادارے کی اینکر بروک بالڈون کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹیو آگئی جس کی انہوں نے خود بھی تصدیق کردی۔

اینکربروک بالڈون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’مجھے اچانک کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں، بخار اور جسم میں درد محسوس ہوا‘۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے علامات ظاہر ہونے کے بعد ڈاکٹر سے رجوع کیا جنہوں نے مجھے کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔ بالڈون نے لکھا کہ میں نے ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔

سی این این کی اینکر نے لکھا کہ ’میں نے سماجی دوری اختیار کرلی اور اُن تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کررہی ہوں جو مجھے بتائی گئی ہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Brooke Baldwin (@brooke_baldwin) on

بلڈون نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد کرونا کو شکست دے کر صحت یاب ہوں گی اور ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گی۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔

سی این این کے مطابق بلڈون نشریاتی ادارے کی وہ اہم اینکر ہیں جو دوپہر دو سے چار بجے کا خبرنامہ روز پیش کرتی ہیں۔ ان دنوں چونکہ امریکا اور دنیا بھر میں کرونا وائرس پھیلا ہوا ہے تو کئی روز سے وہ اسی موضوع سے متعلق خبریں پڑھ رہی تھیں۔

یاد رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس خوفناک حد تک بے قابو ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اب تک ساڑھے آٹھ ہزار ہلاکتیں ہوئیں جبکہ متاثر افراد کی تعداد بھی تین لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز نیویارک میں ایک ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان بھی کیا ہے تاکہ لاک ڈاؤن کو مزید مؤثر بنایا جاسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں