جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سندھ میں دیگر صوبوں کی نسبت کرونا کیسز میں اضافہ نہیں ہوا،مرتضیٰ وہاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں دیگر صوبوں کی نسبت کرونا کیسزمیں اضافہ نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں سندھ میں صورت حال آئیڈیل نہیں ہے،سندھ میں دیگر صوبوں کی نسبت کرونا کیسز میں اضافہ نہیں ہوا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے پہلے اندازہ تھا غریب اور دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوگا،سفید پوش لوگوں کو امداد دینے کی ضرروت ہے،کراچی میں سوا 2 لاکھ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ہے۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت کو مزید 6 کروڑ 84 لاکھ سے زائدعطیات موصول ہوئے، 861 مختلف شخصیات نے کرونا ایمرجنسی فنڈ میں عطیات جمع کرائے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 45 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3059 تک جا پہنچی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں