بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بھارت: والدین کی غفلت نے بچوں کی جان لےلی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : ماں باپ کی مجرمانہ غفلت نے اپنے ہی بچوں کی جان لے لی، بچے گہرے گڑھے میں کر ہلاک ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست کرناٹکا میں پیش آیا، جہاں ضلع ہیلگوی گہرے گڑھے میں گر کر ایک ہی خاندان کے چار بچے ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے بچوں کی شناخت 6 سالہ بھگواوا جکناوارا، پانچ سالہ تھیاما جکناوارا، 4 سالہ ملاپا جکناوارا اور دو سالہ راجہ شری جکناوارا کے نام سے ہوئی تھی۔

مذکورہ بچے اپنے والدین کے ہمراہ کھیتوں میں گرنے والا موبائل فون ڈھونڈ رہے تھے، بچے والدین کے پیچھے چل رہے تھے کہ اچانک گہرے گڑھے میں گرگئے۔

پولیس نے واقعے کو والدین کی مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے اندوہناک واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں