جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیر اعظم نے ٹائیگر فورس کو صوبائی سطح پر متحرک کرنے کی ہدایت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کابینہ اجلاس میں کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کے آپریشنل معاملات پر رپورٹ پیش کردی، عثمان ڈار نے کہا کہ رجسٹرڈ نوجوانوں نے سب سے زیادہ تعداد طلبا و سوشل ورکرز کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا ریلیف ٹائیگر فورس میں نوجوانوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، اب تک آٹھ لاکھ نوجوان رجسٹریشن کا عمل مکمل کراچکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد خواتین بھی شامل ہے۔

معاون خصوصی برائے جواناں عثمان ڈار نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹائیگر فورس کی تازہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ٹائیگر فورس کی لائیو اپ ڈیٹ کو کرونا سرکاری ویب سائٹ پر پبلک کر دیا گیا ہے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ رجسٹرڈ نوجوانوں میں سب سے زیادہ تعداد طلبا، سوشل ورکرز کی ہے جبکہ انجینئرز، اساتذہ، وکلا، کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ افراد بھی فورس میں شامل ہیں۔

عثمان ڈار نے بتایا کہ وکلا، صحافی، ریٹائرڈ آرمڈ فورسز سے وابستہ افراد نے بھی رجسٹریشن میں حصہ لیا ہے جبکہ ڈاکٹرز، سیاسی ورکرز، این جی اوز کے نوجوان بھی بڑی تعداد میں شامل ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب سے رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے، سندھ سے ایک لاکھ 11 ہزار، خیبرپختونخوا سے ایک لاکھ 2 ہزار نوجوان رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد سے 10 ہزار ، بلوچستان سے 9 ہزار اور آزاد کشمیر سے 8 ہزار نوجوان شامل ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے آپریشنل معاملات پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے فورس کو صوبائی سطح پر متحرک کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان مشکل وقت میں قومی جذبے کا بھرپور مظاہرہ کررہے ہیں، نوجوانوں کو صوبائی، ضلعی سطح پر جلد متحرک کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں