اشتہار

کورونا کے اثرات، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو مزید وقت دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس : فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے کورونا کی عالمی وبا کے پیش نظر پاکستان کاریویو مؤخر کرتے ہوئے مزید وقت دے دیا، عالمی واچ ڈاگ پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ اکتوبر میں لے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کےنکات پرپاکستان کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس بیجنگ میں رواں سال جون میں ہونا تھا۔تاہم عالمی واچ ڈاگ نے پاکستان کا ریویو مؤخرکردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کورواں ماہ ایف اےٹی ایف کےنکات پر عمل درآمدکی رپورٹ جمع کروانی تھی تاہم اب یہ رپورٹ اگست میں جمع کروانی ہوگی اور عالمی واچ ڈاگ پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ اکتوبرمیں لے گا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ جائزہ مؤخر کئے جانےکی وجہ کورونا کی عالمی وبااوراس کےاثرات ہیں۔

یاد رہے فروری میں ٹاسک فورس نےنکات پرعمل درآمدکیلئےچارماہ کا وقت دیاتھا، پاکستان نے 27 میں سےچودہ نکات پرکام مکمل کیاتھا تاہم تیرہ پرابھی کام ہونا باقی تھا۔

خیال رہے فروری میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیرر فنانسنگ کے خلاف کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا جبکہ مذاکرات کے دوران پاکستان نےایف اے ٹی ایف حکام کو گزشتہ ساڑھے چار ماہ کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترکی، چین اورملائیشیاسمیت دوست ممالک کی حمایت حاصل ہیں جبکہ سنگاپور، ہالینڈ، ہانگ کانگ، کینیڈا ،امریکا نے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی اور فرانس، جاپان،سعودی عرب، برطانیہ نے بھی پاکستان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں