اشتہار

کرونا وائرس لاک ڈاؤن: واٹس ایپ نے نئی سہولت متعارف کرادی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے گروپ کالنگ کا آسان طریقہ کار متعارف کرا دیا۔

دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد دیڑھ ارب سے تجاوز کرچکی ہے اور ہر ماہ ہی اس کے استعمال کنندگان میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کمپنی کی جانب سے صارفین کی دلچسپی کو بڑھانے اور مزید سہولیت دینے کےلیے مختلف فیچرز اور طریقہ کار متعارف ہوتے رہتے ہیں۔

اب واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے صارفین کی سہولت کےلیے نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے واٹس ایپ صارفین آسانی کے ساتھ گروپ کالنگ کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

پہلے چار افراد یا اس سے کم صارفین کو گروپ کال کرنے کےلیے ایک ایک کو الگ الگ کال ملانا پڑتی تھی لیکن انتظامیہ کی سہولت دینے کے بعد چار افراد یا اس سے کم براہ راست آڈیو یا ویڈیو کال کے بٹن پر کلک کرکے کال کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ انتظامیہ نے اس سہولت کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے کیا تھا.

خیال رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ انتظامیہ نے کرونا وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی اور گمراہ کن خبروں کا پھیلاؤ روکنے کےلیے فارورڈ میسجز کے طریقہ کار کو مزید سخت کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں