جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

جی میل استعمال کرنے والوں کے لیے بہت بُری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: دنیا بھر میں ای میل سروس فراہم کرنے والی گوگل کی اپیلیکیشن ’جی میل‘ کا سسٹم نے پراسرار طور پر کام کرنا چھوڑ دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں جی میل استعمال کرنے والے صارفین کو ای میل بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سسٹم کی خرابی کے باعث صارفین اپنی ای میلز بھیج نہیں پارہے جبکہ چند صارفین کو لاگ ان میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

- Advertisement -

گوگل کے ہزاروں صارفین نے سسٹم متاثر ہونے کی شکایت درج کرائی۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر تکنیکی خرابی کو جلد دور نہیں کیا گیا تو لاکھوں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لندن میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر تین بج کر 20 منٹ اور امریکا میں صبح 10 بج کر 20 منٹ پر جی میل کے سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں‌ فیس بک اور واٹس ایپ کی سروسز اچانک متاثر

دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس پر نظر رکھنے والی کمپنی کے ماہرین کے مطابق انہیں ہزاروں صارفین کے پیغامات موصول ہوئے جس میں انہوں نے خرابی کے حوالے سے آگاہ کیا، اس کا مطلب ہے کہ جی میل کے سسٹم میں کوئی بڑا مسئلہ ہوا ہے۔

امریکا، یورپ، برطانیہ کے صارفین کو بھی ای میل بھیجنے اور موصول کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے۔گوگل کی جانب سے سروس متاثر ہونے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

 A huge spike in Gmail complaints was recorded by Down Detector

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں