بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

برطانیہ: کرونا کے مریضوں کے صحت یاب ہونے کا تناسب انتہائی کم

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: برطانیہ میں نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کے مریضوں کے صحت یاب ہونے کا عمل نہایت سست ہے، تناسب بھی انتہائی کم ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ ہفتے سے اب تک کرونا کا ایک بھی مریض صحت یاب نہیں ہوا، مریضوں کی صحت یابی کا تناسب نہایت کم ہے، 60 ہزار مریضوں میں سے صرف 135 ہی صحت یاب ہو سکے ہیں، جب کہ 15 سو سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

دوسری طرف برطانیہ میں اموات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 938 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں، 6 کروڑ سے زائد آبادی میں سے صرف 2 لاکھ 32 ہزار 708 کے ہی ٹیسٹ ہو سکے ہیں۔ برطانوی حکومت کی جانب سے روزانہ ایک لاکھ ٹیسٹ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن تاحال روزانہ ٹیسٹ کی تعداد 12 ہزار سے اوپر نہیں جا سکی۔

- Advertisement -

کرونا وائرس: عالمی سطح پر اموات 88,505 ہو گئیں

برطانیہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر کے 7,097 ہو چکی ہے، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی ساڑھے 60 ہزار سے زائد ہو گئی۔ ادھر بڑھتی ہلاکتوں کے باعث برمنگھم میں زیر تعمیر مردہ خانے میں میتیں رکھنی پڑ گئی ہیں۔

خیال رے کہ برطانوی وزیر اعظم کو بھی کرونا وائرس لاحق ہو چکا تھا، جن کی حالت خراب ہو گئی تھی جس پر انھیں آئی سی یو منتقل کیا گیا، تاہم اب بورس جانسن کی طبیعت میں قدرے بہتری آ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں