جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سندھ حکومت طبی ماہرین کی رائے پر لاک ڈاون میں اضافےکی خواہاں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا کہ  نجی اسپتال مالکان، ماہرین نے لاک ڈاؤن میں توسیع کی تجویزدی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت طبی ماہرین کی رائےپرلاک ڈاون میں اضافے کی خواہاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا کیسز میں اضافے پر طبی ماہرین کی تشویش سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نجی اسپتال مالکان،ماہرین نےلاک ڈاؤن میں توسیع کی تجویزدی، کوروناکیسز،خصوصاًلوکل ٹرانسمیشن میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت طبی ماہرین کی رائےپرلاک ڈاون میں اضافےکی خواہاں ہے اور 14 اپریل کےبعدلاک ڈاؤن میں نرمی کے طریقہ کارپرغور کر رہی ہے ، ایس اوپی طے کرکے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی۔

یاد رہےوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے  نجی اسپتالوں کے مالکان، سی ای اوز سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں نجی اسپتالوں کے مالکان، سینئر ڈاکٹرز کی جانب سے صوبے میں لاک ڈاؤن مزید بڑھانے کی تجویز دی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی تجویز پر مشاورت کریں گے، میں آپ سب کو آن بورڈ لینا چاہتا ہوں،اس جنگ میں سب ماہرین کی رہنمائی چاہیے۔

خیال رہے کوروناوائرس نےپاکستان میں مزید5افرادکی جان لےلی، جس کے بعد اموات کی تعداد 63 ہوگئی جبکہ کورونا کیسزکی مجموعی تعداد4322 تک جا پہنچی ہے۔

اعداو شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 2171 کیسز اور سندھ میں 1036 مریض ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 560 ، بلوچستان میں 212، اسلام آباد میں 102، گلگت بلتستان میں 213 اور آزاد کشمیر میں 28 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں