تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

آ سٹریلیا: طبی عملے پر کھانسنے پر عمر قید کی سزا کا حکم

کنبیرا : آسٹریلوی وزیر صحت نے اعلان کیا ہے کہ اگر کرونا مریض نے جان بوجھ کر ہیلتھ ورکرز میں کوویڈ 19 وائرس منتقل کیا اور ہیلتھ ورکر کی موت واقع ہوئی تو مریض کو ساری عمر جیل میں گزارنا ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جان لیوا کرونا وائرس کی وبا نے اپنی ہلاکت خیزی کے باعث ساری دنیا میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے، جس سے بچاؤ کےلیے حکومتوں کو سخت اقدامات اٹھانے پڑ رہے ہیں۔

آسٹریلوی وزیر صحت گریگ ہنٹ نے گزشتہ روز کہا کہ ڈاکٹر اور نرسز کو جان بوجھ کر وائرس میں مبتلا کرنے کی دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر کوویڈ 19 وائرس منتقل کرنا جرم ہے جو ملک کی ہر ریاست میں لاگو ہوگا، گریگ ہنٹ نے بتایا کہ کچھ ریاستوں میں یہ دیکھنے کو ملا ہے کہ لوگوں نے ایک دوسرے کو خوفزدہ کرنے اور دھمکانے کی کوشش کی ہے جیسے کسی پر کھانس کر۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل کے مشورے کے بعد عمر قید کی سزا کا زیادہ سے زیادہ اطلاق ہوگا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل نیو ساؤتھ ویلز اسپتال کی ایک نرس نے اپنی کہانی بتائی تھی کہ ایک مریض جس کا وہ علاج کررہی تھی نے اس پر جان بوجھ کر تھوکا تھا۔

نرسز اور ڈاکٹروں کو وائرس کے ذریعے ہراساں کرنے کے واقعات سامنے آنے کے بعد حکومت کی جانب سے ایسے مریضوں کو عمر قید کی سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا میں کرونا مریضوں کی تعداد 6104 تک پہنچ چکی ہے جبکہ وائرس کے باعث 5 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -