تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

استعمال شدہ ماسک اور دستانے پھینکنے والوں کی شامت آگئی

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں استعمال شدہ فیس ماسک اور دستانے چلتی گاڑی سے باہر پھینکنے والوں کی شامت آگئی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ استعمال شدہ ماسک اور دستانے چلتی گاڑی سے پھینکنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا غیر سماجی رویہ اور ماحول کی خرابی کا باعث بننے والی حرکت کسی صورت قبول نہیں اور غیر مناسب طرز عمل قابل گرفت ہے۔

پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ گاڑیوں سے استعمال شدہ ماسک اور دستانے پھینکنے والوں کو ایک ہزار درہم جرمانہ اور ڈرائیوننگ لائسنس میں 6 منفی پوائنٹس بطور سزا دیے جائیں گے۔

اس حوالے سے پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض کار سوار استعمال شدہ ماسک اور دستانے کھڑکیوں سے باہر پھینک رہے ہیں جو سراسر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

بیان کے مطابق استعمال شدہ ماسک اور دستانے لوگوں کی صحت اور عوام دوست ماحول کے لیے خطرہ ہیں، آلودہ ماسک اور دستانے کورونا وائرس اور دیگر بیماریوں کو پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -