اشتہار

کرونا لاک ڈاؤن: بھوکی بلیوں کی خاطر شہری عدالت پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست کیرالا کا شہری بھوکی بلیوں کی خاطر عدالت پہنچا اور کیسز جیت گیا، ہائی کورٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران شہری کو گھر سے باہر جاکر بلیوں کے لیے کھانا خریدنے کی اجازت دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیرالا ہائی کورٹ نے شہری کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں اُس نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اُس کے پاس تین بالتو بلیاں ہیں جو کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہورہی ہیں۔

کیرالا کے شہری این پرکاش نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پولیس اُسے گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دے رہی جس کے باعث بلیاں کئی روز سے بھوکی ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: بھارت میں کرفیو کے دوران ’کرونا‘ بچی کی پیدائش

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اگر وہ کھانا زیادہ خرید لے گا تو یہ خراب ہوجائے گا لہذا انتظامیہ کو ہدایت کی جائے کہ وہ مجھے بلیوں کے لیے باہر نکالنے کی اجازت دے۔

درخواست گزار نے یہ بھی بتایا کہ اُس کی بلیاں ’میو پرشین بسکٹ‘ شوق سے کھاتی ہیں۔

عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا۔ پراسکیوٹر وکیل نے بتایا کہ ’کرونا کی روک تھام کے لیے پورے بھارت میں لاک ڈاؤن ہے، شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: کروناوائرس: بھارت میں سڑکوں پر بندر بھوک سے تڑپنے لگے

سماعت کے بعد عدالت نے درخواست گزار کے حق میں فیصلہ سنایا اور حکومت کو پابند کیا کہ جب پرکاش بلیوں کا کھانا خریدنے کے لیے گھر سے نکلے تو اُس کے ساتھ روک ٹوک یا سختی نہ کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں