ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

وزیر خارجہ کا مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی جس میں کرونا وبا سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کرونا چیلنج سے احسن انداز میں نمٹنے پر چینی حکومت،عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خوش آئند بات ہے آج چین میں زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چینی ادارے اپنا کام کرتے نظر آ رہے ہیں ٹرانسپورٹ، کا پہیہ حرکت میں آ چکا، آج دنیا اس وبا سے نبرد آزما ہونے کے لیے چین کی پیروی کر رہی ہے۔

انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین سےآلات، وباسے نمٹنے کے لیے پاکستان کی استعداد کارمیں اضافہ ہوگا،کرونا وائرس پر پاکستان چین کے تجربات سے استفادہ کر رہا ہے۔

دوسری جانب چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں چین پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، چین وبائی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی معاونت بدستور جاری رکھےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں