جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کرونا وائرس، وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی شاہ انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی شاہ کراچی میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی کراچی میں انتقال کرگئے وہ کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مہدی شاہ عراق سے واپسی پر کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، وہ تین ہفتے سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی شاہ ایم ڈی سائٹ کے عہدے پر فائز تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میت وصول کرنے کے لیے مرحوم کا بیٹا اسپتال میں موجود ہے، اسپتال انتظامیہ کچھ دیر بعد میت حوالے کرے گی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ساؤتھ بھی نجی اسپتال میں موجود ہیں، کورنا سے انتقال پر میت منتقلی کیلئے ڈی ایچ او کی موجودگی لازمی ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پارٹی رہنماؤں نے مہدی شاہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں