ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

حفاظتی انتظامات کے ساتھ بیوٹی پارلرز کھولنے کی اجازت دی جائے، قرارداد جمع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بیوٹی پارلر اور ہیر ڈریسرز کو دکانیں کھولنے کے حوالے سے قرارداد جمع کرادی گئی ، جس میں کہا گیا حفاظتی انتظامات کے ساتھ دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔

تفصیلات کےبیوٹی پارلر اور ہیر ڈریسرز کو دکانیں کھولنے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ، قرار داد مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے جمع کروائی۔

قرار داد کہا گیا ہے کہ بیوٹی پارلر اور ہیر ڈریسرز کو حفاظتی انتظامات کے ساتھ دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے ،یہ شعبہ بھی حکومت کو بھاری ٹیکس ادا کرتا ہے ۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا بیوٹی انڈسٹری سے صوبہ کے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس پیشہ سے وابستہ لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں ، 90 فیصد سے زائد لوگ کرایہ کی جگہوں پر کام کر رہے ہیں ۔

قرار داد میں کہا گیا پنجاب حکومت بھی خصوصی ریلیف دینے کے اقدامات کرے اور کچھ عرصہ کے لئے یوٹیلٹی بلز میں رعایت اور ٹیکسوں سے منہا کیا جائے ۔

خیال رہے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے صوبائی حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے، پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں