اشتہار

کرونا وائرس پھیلنے کا سبب پالتو بلیاں یا کوئی اور جانور؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : سائنس دانوں نے حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ بلیاں کوویڈ 19 وائرس پھیلانے کا سبب بن سکتی ہیں جبکہ کتے، مرغیاں، بطخیں اس وائرس سے متاثر نہیں ہوتے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے نئے کرونا وائرس نے دنیا بھر کے سائنس دانوں کو پریشان کررکھا ہے کیونکہ ابھی تک حتمی طور یہ فیصلہ نہیں ہوسکا ہے کہ وائرس قدرتی ہے یا کسی نے جان بوجھ کر چھوڑا ہے۔

البتہ سائنس دانوں کی جانب سے مسلسل تحقیق جاری ہے، حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بلیاں تیزی سے کوویڈ 19 وائرس کی شکار ہوسکتی ہیں، لہذا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو انسانوں اور جانوروں کے درمیان وائرس کی منتقلی کے معاملے پر باریک بینی سے جائزہ لینا ہوگا۔

- Advertisement -

سائنسی میگزین میں شائع ہونے والی تحقیق کا مقصد یہ پتہ لگانا ہے کہ وائرس کون کون سے جانوروں کو متاثر کرسکتا ہے اور پھر جانور سے انسانوں میں منتقل ہوسکتا ہے، تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ وائرس کتے، مرغیاں اور بطخوں کو متاثر نہیں کرتا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سائنس دانوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ کرونا وائرس پھیلنے کا سبب چین میں کھائی جانے والی چمگاڈریں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وائرس سے متاثرہ ممالک میں سرفہرست امریکا میں چڑیا گھر کے شیروں میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جن میں انسانوں سے وائرس منتقل ہوا تھا۔

بوسٹنز برگھم اور وومنز ہسپتال میں وبائیات کے شعبے کے سربراہ ڈینیئل کیورٹزکس کا کہنا ہے کہ ‘کرونا سے متاثرہ افراد کو نہ صرف دوسرے انسانوں سے بلکہ پالتو جانوروں خاص طور پر بلیوں سے بھی دور رہنا چاہیے تاکہ وائرس ان میں منتقل نہ ہو۔

ماہرین کے مطابق ‘سوائے چند ایک بلیوں اور کتوں کے علاوہ اس بات کے ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے کہ پالتو جانور وائرس پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں