اشتہار

لاک ڈاؤن: بیٹے کی خاطر ماں کا اسکوٹی پر 1400 کلومیٹر کا سفر

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں ماں نے لاک ڈاؤن کے دوران بیٹے کو واپس لانے کے لیے اسکوٹی پر 1400 کلو میٹر کا سفر کر کے مثال قائم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے نظام آباد کی خاتون نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر سے دور اپنے بیٹے کو لانے کے لیے تنہا اسکوٹی پر 1400 کلو میٹر کا سفر طے کیا۔

نظام آباد کے اسکول میں خاتون ٹیچر رضیہ بیگم لاک ڈاؤن کے دوران بیٹے کو آندھرا پردیش کے نیلور سے گھر واپس لانے کے لیے پولیس سے اجازت لینے کے بعد اسکوٹی سے ہی نکل پڑی۔خاتون کا کہنا تھا کہ 1400 کلو میٹر کا سفر طے کرنا آسان نہیں تھا۔

- Advertisement -

رضیہ بیگم کے مطابق انہوں نے بودھن کے اے سی پی کو اپنی صورت حال سے آگاہ کیا جس کے بعد انہوں نے مجھے سفر کا اجازت نامہ دیا۔خاتون ٹیچر کا بیٹا نظام الدین گزشتہ ماہ نیلور میں اپنے دوست کے گھر گیا تھا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر واپس نہیں آسکا تھا۔

کرونا لاک ڈاؤن : بھارت میں بیٹیوں نے باپ کے جنازے کو کاندھا دیا

یاد رہے کہ دو روز قبل بھارت میں لاک ڈاؤن کے باعث علاج نہ ہونے پر ٹی بی کا مریض جان کی بازی ہار گیا تھا، متوفی کی میت کو شمشان گھاٹ تک پہچانے کے لیے اس کی بیٹیوں نے کاندھا دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں