اشتہار

کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، پنجاب کے 16 مقامات سیل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کی ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر صوبے کے 16 مقامات کو سیل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے کچھ علاقوں کو جزوی جبکہ بقیہ کو مکمل سیل کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رائےونڈ، بیگم کوٹ ، بھٹہ چوک، سکندریہ کالونی، مکھن پورہ اور صدر کے بیشتر علاقوں کو مکمل سیل کیا جائے گا۔ اسی طرح شاہدرہ، رستم پارک کو بھی مکمل سیل کیا جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق صدر کے مختلف علاقوں سے کرونا کے 60 مریض سامنے آئے، رائے ونڈ سے 50، سکندریہ کالونی سے 20، بھٹہ چوک سے 9، مغلپورہ سے چار مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

- Advertisement -

قبل ازیں کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے شہر کی 11 یونین کونسلوں کو سیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق مذکورہ علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود ہے، تمام یوسیز کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا، جبکہ انتظامیہ تمام مکینوں کے کرونا ٹیسٹ‌کے انتظامات بھی کررہی ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب میں اب تک کرونا کے 2414 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ صوبے میں 19 مریض دورانِ علاج دم توڑ گئے۔ اسی طرح 39 افراد نے وبا کو شکست بھی دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں