تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

حج ادائیگی کا فیصلہ رمضان میں‌ ہوجائے گا، وزیر مذہبی امور

اسلام آباد: وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے حج ادائیگی سے متعلق کہا کہ سعودی وزارت حج سے مسلسل رابطے میں ہیں، انہوں نے فی الوقت معاہدہ کرنے سے روک رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ 15 رمضان تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہوجائے گا، سعودی حکومت کرونا کے پھیلاؤ کو مکمل طور پر دیکھ رہی ہے، سعودی وزارت حج نے فی الوقت حج معاہدہ کرنے سے روک رکھا ہے۔

[bs-quote quote=”۔15 رمضان تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہوجائے گا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

انہوں ںے کہا کہ سعودی حکومت کے پاس حج ادائیگی سے متعلق مختلف آپشنز زیر غور ہیں جن میں سعودی عرب میں رہنے والے صرف حج کی سعادت حاصل کرسکیں، صرف گلف ممالک کے حجاج حج کی سعادت حاصل کرنا شامل ہیں۔

وزیر مذہبی امور کے مطابق تمام ممالک کے کوٹے کو صرف دس فیصد تک لیا جاسکتا ہے، سعودی حکومت حج سے متعلق پاکستان کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کرے گی۔

نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ تاریخ میں 40 مرتبہ سے زائد حج مکمل یا جزوی طور پر نہیں ہوا، سمجھتا ہوں حالات بہتر ہوجائیں تو حج ہوگا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے باعث سعودی حکومت نے پاکستان کو عازمین سے حج معاہدہ کرنے سے روک دیا تھا اور اس سلسلے میں حکومت سعودی عرب کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔

Comments

- Advertisement -