اشتہار

کرونا معلومات، آگاہی اور امدادی درخواست کے لیے واٹس ایپ سہولت متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: برطانوی حکومت نے عوام کے لیے کرونا وائرس سے متعلق واٹس ایپ سہولت متعارف کرادی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے خودکار واٹس ایپ سروس متعارف کرائی گئی جس کے بعد اب عوام صحت سے متعلق تمام معلومات موبائل پر ہی حاصل کرسکیں‌ گے۔

خودکار واٹس ایپ سروس میں صحت سے متعلق مشورے اور معاونت کے لیے نئی معلومات کا اضافہ کیا گیا، جسے برطانیہ کے کسی بھی شہر میں رہنے والا شہری بالکل مفت حاصل کرسکتا ہے۔

- Advertisement -

واٹس ایپ پر کرونا کی معلومات، وائرس کے پھیلاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی ہیں ساتھ ہی لاک ڈاؤن کے دوران ذہنی اور جسمانی تندرستی سے متعلق آگاہی بھی دی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس لاک ڈاؤن: واٹس ایپ نے نئی سہولت متعارف کرادی

حکومت نے واٹس ایپ کے ذریعے عوام کو آگاہی پیغامات بھی بھیجے جس میں اُن سے اپیل کی گئی کہ وہ سماجی دوری اختیار کریں۔

واٹس ایپ سروس کے ذریعے شہری معاشرتی دوری سے متعلق تفصیلی وضاحتیں حاصل کرسکتے ہیں جبکہ  دودھ پلانے والی حاملہ خواتین کے لیے یہاں مفید مشورے موجود ہیں۔

حکومت کی جانب سے متعارف کردہ واٹس ایپ سروس کی مدد سے شہری مالی امداد کی درخواست بھی دے سکتے ہیں جس کا جواب انہیں موبائل پر ہی بھیجا جائے گا۔

یاد رہے کہ کرونا لاک ڈاؤن کے بعد سے دنیا بھر کے شہری اپنے پیاروں سے رابطوں کے لیے واٹس ایپ پہلے سے زیادہ استعمال کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں