اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

لاک ڈاؤن، پولیس سڑکوں پر، ڈاکوؤں نے راستہ بدل لیا، انوکھی واردات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں لاک ڈاؤن پر عمل کرانے کے لیے پولیس سڑکوں پر آئی تو ڈاکوؤں نے طریقہ واردات بدل لیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ڈاکو پولیس کے ڈر سے سڑکوں پر واردات کرنے کے بجائے گائے بھینسوں کے باڑوں میں جاپہنچے۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں جدید اسلحہ سے لیس ڈکیت گینگ باڑے سے قیمتی مویشی لے کر فرار ہوگئے، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

- Advertisement -

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی ایل سی) حکام کے مطابق گینگ کا سرغنہ ملزم صدام سے مویشوں سے لدا منی ٹرک بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: لاک ڈاؤن کے دنوں کی انوکھی واردات، 3 گھنٹوں میں گھر کا مکمل صفایا

اے وی ایل سی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزم مختلف باڑوں سے مویشی چھیننے میں ملوث ہیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزمان باڑوں سے چھینے گئے مویشی اندرون سندھ منتقل کرتے تھے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے پھیلاؤ کو روکنے کے کراچی میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کے سبب پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری مختلف سڑکوں پر تعینات ہے ایسے میں شہر میں جرائم کی وارداتیں کم ہوگئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں