اشتہار

کورونا کا جان لیوا حملہ، پہلے کرکٹر کی موت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفرسرفراز کورونا کےخلاف زندگی کی بازی ہارگئے ، ظفر نے 1988 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کرتے ہوئے پشاور کی طرف سے پندہ میچز کھیلے۔

تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹرظفر سرفراز کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ، 6روزقبل ظفر سرفراز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹوآیا تھا ، جس کے بعد ان کو وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیا گیا تھا۔

ظفرسرفرازکی فیملی نے ان کے کوروناوائرس سے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

- Advertisement -

ظفرسرفراز نے 1988 میں پشاور کی جانب سے15 فرسٹ کلاس میچوں میں حصہ لیا، ظفرسرفراز کرکٹر مرحوم اختر سرفراز کے بھائی اور نیشنل بینک کرکٹ ٹیم کے رکن بھی تھے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ اسکواش کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک اور لگاتار چار مرتبہ برٹش اوپن چیمپیئن شپ جیتنے والے پاکستانی اسٹار اعظم خان لندن میں کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے تھے۔

واضح رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہی مچادی ہے، پاکستان میں اب تک 95افراد ہلاک اور ساڑھے پانچ ہزار سے زائد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں وائرس سے ایک لاکھ 15ہزار افراد ہلاک اور 18لاکھ سے زائد متاثر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں