اشتہار

انسٹاگرام نے بڑی تبدیلی کا اشارہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: فیس بک کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ موبائل ایپلی کیشن انسٹاگرام نے آئی جی ٹی وی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔

انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے آئی جی ٹی وی کی سہولت 2018 میں متعارف کرائی مگر اس میں صرف کھڑی یعنی ورٹیکل ویڈیوز ہی بنتی ہیں جس کی وجہ سے استعمال کنندگان کو بعض اوقات پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انتظامیہ نے صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی تجویز پر غور شروع کردیا اور اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انسٹاگرام پر بھی ہورزونٹل یعنی اسکوائر ویڈیو بھی شیئر ہوگی۔

- Advertisement -

انسٹاگرام آئی جی ٹی وی فیچر استعمال کرنے والے صارفین کو سہولت فراہم کرتا ہے کہ اگر اُن کی ویڈیو منفرد ہوتی ہے تو اُسے دنیا بھر میں لوگ دیکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ براؤزر پر انسٹاگرام استعمال کرنے والے صارفین کے لیے زبردست فیچر

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق انسٹاگرام نے اپنے ہوم پیج اور آئی جی ٹی وی کو دوبارہ سے ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے تحت آئی جی ٹی وی سمیت دیگر چیزوں کے لیے علیحدہ سے ٹیب بنائے جائیں گے۔ نئے ڈیزائن کے بعد صارف اپنی آئی جی ٹی وی کی ویڈیو اسٹوریز میں بھی شیئر کرسکے گا۔

اس فیچر سے منفرد ویڈیوز بنانے والے صارفین کو مدد ملے گی اور اُن کا کام پہلے سے زیادہ ابھر کر سامنے آئے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں