اشتہار

کویت میں مقیم ضرورت مند پاکستانیوں کے لیے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے کرونا لاک ڈاؤن کے بعد پیش آنے والی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم وطنوں کے لیے بڑا اعلان کردیا۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو کرونا وائرس کی وجہ سے درپیش صورت حال کے پیش نظر سفارت خانے کی جانب سے راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے‘۔

اعلامیے میں بتایا گیاہے کہ سفارت خانے کی جانب سے بے روزگار اور ضرورت مند ہم وطنوں میں راشن کی تقسیم جاری ہے۔

- Advertisement -

’کویت میں مقیم ضرورت مند پاکستانی 17 اپریل بروز جمعے تک سفارت خانے کے نمبروں پر متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے اپنی درخواست جمع کرواسکتے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: ریاض میں مقیم ضرورت مند پاکستانیوں کے لیے سفارت خانے کا اہم اعلان

پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ضرورت مند پاکستانی درج ذیل نمبروں پر پر دوپہر تین سے شام پانچ بجے تک رابطہ کر کے اپنی درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔

66949852

60080564

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ’راشن زکوۃ اور خیرات کی مد میں تقسیم کیا جارہا ہے‘۔ سفارت خانے نے اپیل کی ہے کہ جو مستحقین پہلے راشن وصول کرچکے ہیں وہ دوبارہ درخواست نہ دیں بلکہ دوسرے افراد کو موقع فراہم کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے شہر ریاض میں واقع پاکستانی سفارت خانے نے بھی راشن کی تقسیم کے حوالے سے اعلان کیا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں