اشتہار

کرونا لاک ڈاؤن: بھارتی پولیس اہلکار کی خودکشی کی ناکام کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی پولیس اہلکار نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے جاری لاک ڈاؤن کے دوران اضافی ڈیوٹی سے تنگ آکر خود کو گولی مارلی۔

بھارت میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی کے اوقات بھی بڑھا دئیے ہیں تاکہ گھر سے بلا ضرورت باہر نکلنے والے شہریوں روک سکیں لیکن ان سب سے تنگ آکر ایک پولیس اہلکار نے خود کو گولی مارلی۔

پولیس اہلکار کے خود کو گولی مارنے کا یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں پیش آیا جہاں چار ماہ قبل ہی تقرر ہونے والے چیتن ٹھاکر نامی اہلکار نے خود کو گولی ماری۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیتن ٹھاکر کو بھوپال کے راتی بڑ تھانہ علاقہ کے نیل بڑا پولیس چوکی پر تعینات تھا۔ چیتن نے لاک ڈاؤن کے دوران مسلسل اور لمبی ڈیوٹی کے باعث ڈپریشن میں آگیا تھا جس کے باعث اس نے خود کو گولی مارلی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی چیتن کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ڈی آئی جی بھوپال ارشاد ولی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زخمی پولیس اہلکار نے خود کو گولی ماری اس بات کی تحقیقات اہلکار کے ٹھیک ہونے کے بعد کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں توسیع کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں