اشتہار

ساتھی کو ڈگی میں‌ چھپانے اور کرفیو توڑنے پر سعودی شہری گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی پولیس نے بلا ضرورت باہر گھومنے اور دوست کو گاڑی کی ڈگی میں چھپاکر گھمانے کے الزام میں ڈلیوری بوائے کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کی جان لیوا وبا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کا کرفیو نافذ ہے اور دوران کسی کو بھی بلا ضرورت گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

ڈلیوری بوائے نے کرفیو احکامات کی خلاف ورزی کی جس پر اسے گرفتار کیا گیا اور جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے چیک پوائنٹ پر لڑکے کو روکا اور شک کی بنیاد پر گاڑی کی تلاشی لی تو ڈگی سے اس کا ساتھی برآمد ہوا جس پر پولیس نے دونوں کو کرفیو توڑنے پر 10 ہزار ریال کا جرمانہ کیا اور گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈلیوری بوائے کو کرفیو توڑنے اور پولیس کو دھوکا دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں شاہی فرمان جاری کرکے سرکاری ونجی اداروں کو تاحکم ثانی بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں