اشتہار

یو اے ای میں رہا کیے گئے پاکستانی قیدیوں کو جلد لائیں گے، معید یوسف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانا ہماری ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای میں رہا کیے گئے پاکستانی قیدیوں کو جلد لائیں گے، بیرون ملک پاکستانیوں کو معلومات کے لیے ویب سائٹ بنا رہے ہیں۔

معید یوسف نے کہا کہ جو مسافر ہوٹل میں قرنطینہ چاہتے ہیں وہ اپنے اخراجات کریں، بہت سے مسافروں نے ہوٹل جانے سے انکار کردیا ہے، مسافر ہوٹل کا خرچہ نہیں اٹھا سکتے تو حکومتی قرنطینہ میں جائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جو پالیسی بنائی ہے وہ سب کو فالو کرنا ہوگی، اندرون ملک پروازیں اس وقت بند ہیں اور تاحکم ثانی بند رہیں گی، بھارت میں موجود 41 پاکستانی کل صبح واپس پہنچ جائیں گے۔

مزید پڑھیں: 20 اپریل کے بعد 6 ایئرپورٹس کھولے جائینگے، معید یوسف

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی مشکلات میں ہیں ہمیں احساس ہے، آج فیصلہ کیا گیا 20 اپریل کے بعد 6 ائیرپورٹس کھولے جائیں گے۔

معید یوسف کے مطابق 4 اپریل کو ہم نے اپنی فضائی حدود جزوی طور پر کھولی ہے، اب تک ہم 2 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو واپس لاچکے ہیں، آج سے 11 اپریل تک 6 پاکستان کے ایئرپورٹ کھول دئیے ہیں۔

مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ لائحہ عمل کے تحت وفاق نے پاکستانیوں کی واپسی کا پورا نظام بنایا، ہمیں احساس ہے فوری طور پر 35 ہزار پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں، بیرون ملک پاکستانی مزدور طبقہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں