اشتہار

نیویارک؛ لاک ڈاؤن میں 15 مئی تک کی توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا کی سب سے بڑی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 15 مئی تک کی توسیع کر دی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست نیویارک کے گورنر نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھاتے ہوئے 15 مئی تک بندشیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

گورنر کا کہنا ہے کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 606 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں، نیویارک میں وائرس سےاموات کی تعداد 12ہزار 192ہو گئی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا ہے کہ کورونا کا خاتمہ ویکسین کےبعدہی ہو گا لیکن ویکسین بننے اور ٹیسٹنگ میں12سے18ماہ لگ سکتے ہیں۔

امریکامیں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد 6 لاکھ53ہزار751ہو گئی ہے جب کہ مجموعی اموات 33ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں۔

اسپین میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد1 لاکھ82ہزار 816 ہو گئی اور وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 19ہزار130ہوگئ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں