اشتہار

یورپی یونین نے بروقت اٹلی کی مدد نہ کرنے کا اعتراف کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز : صدر یورپین کمیشن نے اٹلی سے معذرت کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ یورپی یونین نے بروقت اٹلی کی مدد نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے چین کے بعد سب سے زیادہ اٹلی کو متاثر کیا تھا جہاں روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں اموات ہورہی تھیں۔

اٹلی کے سنگین حالات پر یورپی ممالک نے بھی کوئی امداد نہیں کی جس کا اب صدر یورپین کمیشن نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات اہم ہے کہ ہم اس وبا کے حوالے سے سچ کا سامنا کریں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ جان لیوا وبا کے ابتدائی دنوں میں اٹلی کو مدد کی سخت ضرورت تھی لیکن ایسی صورتحال کےلیے کوئی بھی تیار نہیں تھا۔

دوسری جانب اطالوی وزیر اعظم نے کہا کہ یورپ کی جانب سے سچ تسلیم کرنے اور معذارت کا اظہار اہم ہے.

واضح رہے کہ اٹلی میں تاحال کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ وبا کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہزار 170 ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں