اشتہار

لندن کی بسوں میں اب سفر مفت

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کی بسوں میں مسافروں کے لیے سفر مفت کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان ٹرانسپورٹ فور لندن (ٹی ایف ایل) کی جانب سے کیا گیا ہے جس کے مطابق لاک ڈاؤن میں مستثنیٰ اور انتہائی ضرورت کے تحت سفر کرنے والوں کو مفت سفر کی سہولت دی گئی ہے۔

ٹی ایف ایل نے بیان میں کہا ہے کہ پیر سے لندن کے شہریوں کے لیے مفت سفر کی سروس کا آغاز ہو جائے گا اور کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے تحت عارضی طور پر صرف درمیان والے دروازے سے بس میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

- Advertisement -

بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد مسافروں اور ڈرائیورز کو مہلک وبا سے محفوظ رکھنا ہے، کورونا وائرس کے باعث اب تک ٹی ایف ایل سے وابستہ عملے کے 26 ارکان موت کے منہ میں جا چکے ہیں اور ان اموات کی وجہ سے بس سروس معطل کی گئی تھی۔

میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ کورونا سے ہونے والی اموات میں سے 20 بس ڈرائیورز تھے جنہوں نے فرض شناسی کے دوران اپنی جان گنوائی، ان کا کہنا ہے کہ لندن کے شہریوں کو بس کی سروس فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ وہ مہلک وبا سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔

میئر لندن کا کہنا ہے کہ بس سروس انتہائی ضرورت کے تحت استعمال کی جاسکتی ہے کیونکہ پبلک ٹرانسپورٹ صرف استثنیٰ افراد اور وبا سے نمٹنے کے لیے ڈیوٹی پر مامور عملے کے لیے کھولی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں