جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

شعیب اختر نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے کا طریقہ بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے کا آسان طریقہ بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی کی وکٹ لینے کا طریقہ بتادیا۔

شعیب اختر نے ایک انسٹاگرام لائیو ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ان کے سامنے بولنگ کرتے تو وہ کوہلی سے کیسے نجات حاصل کریں گے۔

سابق اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ میں بولنگ کررہا ہوتا تو کریز پر وسیع تر جاتا اور گیند کو کوہلی تک باندھ دیتا اور اسے ڈرائیور کرنے کے لیے اس سے دور کردیتا، اگر یہ کام نہیں کرتا تو میں اسے 150 کی اسپیڈ سے بولنگ کرواتا جسے وہ کھیلنے باہر جاتا اور آؤٹ ہوجاتا۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت سیریز، کپل دیو کی ’یارکر‘ پر شعیب اختر کا ’باؤنسر‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب اختر نے کرونا فنڈ کے لیے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی تجویز دی تھی جسے کپل دیو اور سنیل گواسکر نے طنز کرتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔

کپل دیو کا کہنا تھا کہ ہمیں  پیسے کی ضرورت نہیں ہے جس پر شعیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کپل بھائی کی میں بہت عزت کرتا ہوں انہیں سمجھنا ہوگا کہ پیسوں کی ضرورت ان کو نہیں لیکن بھارتی عوام کو ہے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

سنیل گواسکر نے کہا تھا کہ اس وقت پاک بھارت سیریز سے کہیں زیادہ اہم لاہور میں برف باری کا ہونا ہے شعیب نے جوابی ٹویٹ میں نشاندہی کی کہ لاہور میں گزشتہ سال واقعی برف باری ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں