اشتہار

امریکی صدر کی ایک بار پھر عالمی ادارہ صحت پر تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تائیوانی محکمہ صحت حکام نے ڈبلیو ایچ او کو کرونا سے خبردار کیا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تائیوان کے صحت حکام نے دسمبر کے آخری ایام میں عالمی ادارہ صحت کو ای میل کی تھی، ڈبلیو ایچ او نے تائیوان کے صحت حکام کی اپیل کو نظرانداز کردیا تھا۔

امریکی صدر کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ای میل میں کرونا کی انسانوں میں منتقلی کے خدشے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، عالمی ادارہ صحت کرونا سے متعلق گمراہ کن دعوے کیوں کررہا ہے۔

- Advertisement -

ٹرمپ نے لکھا کہ جنوری اور فروری میں کرونا وائررس پورے کرہ ارض پر پھیل گیا، عالمی ادارہ صحت نے فیصلہ کن اقدامات کیلئے اتنا طویل انتظار کیوں کیا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روک دی

واضح رہے کہ چند روز قبل کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں سر فہرست ملک امریکا کے صدر نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے کرونا پر بہت دیر سے ایکشن لیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کو امریکا سے بہت زیادہ فنڈز ملتے تھے اس کے باوجود ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے امریکا کی جانب سے سفری پابندی کی مخالفت کی تھی جبکہ چین اور یورپ پر سفری پابندی کا فیصلہ درست وقت پر کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مہلک ترین کرونا وائرس کو 11 مارچ کو عالمی وبا قرار دیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل وائرس نے چین سے نکل کر 13 گناہ تیزی سے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں