اشتہار

ہزاروں برطانوی فوجی ڈیوٹی سے غیر حاضر

اشتہار

حیرت انگیز

آکسفورڈ: عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث قریباً 13 ہزار برطانوی فوجی اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 40 ہزار کے کم و بیش 10 فیصد فوجی کورونا علامات کے باعث غیر حاضر یا پھر اہلخانہ کے ساتھ قرنطینہ میں ہیں۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 9 فیصد سے زائد فوجی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں تاہم ان میں سے بہت سے اہلکار کسی نہ کسی طور گھروں سے سروس میں حصہ ملا رہے ہیں۔

- Advertisement -

وزارت دفاع کے مطابق 3ہزار فوجی فرنٹ لائن ہیلتھ کئیرمیں مدد دے رہےہیں اور 200 فوجی ایمبولینس سروسز میں شریک ہیں۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل سر نک کارٹر کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع کمیونٹی کی مدد کے لیے موبائل لائبریز کی طرز پر موبائل لیبس تیار کرنے میں معاونت کررہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے کورونا ٹیسٹنگ پروگرام میں بھرپور ساتھ دے رہے ہیں اور اس سے جڑی جزوی یا مکمل طور پر مدد فراہم کی جارہی ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں