کراچی: شہر قائد میں سخت شرائط پر کاروبار کھولنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ حلف نامے پر عملدرآمد کرنے والوں کوہی کاروبارکھولنے دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سخت شرائط پرکاروبارکھولنےکی تیاریاں شروع کردی گئی، اس سلسلے میں متعلقہ محکمےکی جانب سےحلف نامےتیارکرلیےگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حلف نامےپرعملدرآمدکرنےوالوں کوہی کاروبارکھولنےدیاجائےگا، علاقہ پولیس حلف نامےچیک کرےگی اور حکومت کے ایس او پیز پر عمل لازمی ہوگا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ کوروناسےمتعلق بینر،سینیٹائزرسمیت تمام چیزوں پرعمل کرناہوگا۔
یاد رہے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چھوٹے تاجروں کو ہوم ڈیلیوری کے ذریعے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا ہوم ڈیلیوری ایس اوی پیز کے تحت ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ایس او پی کو مدنظر رکھ کر چھوٹے تاجروں کو روٹیشن کی بنیاد پر دکانیں کھولنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہفتہ کے روز بانٹ لیتے ہیں کہ کس دن کس شعبے کی دکانیں کھلیں گی۔
مراد علی شاہ نے تجویز دی تھی کہ جس دن کپڑے کے دکانیں کھلیں اسی روز درزی اور انسے منسلک دکاںیں کھولیں گے اور جس دن اے سیز والوں کی دکاںیں کھلیں گی اس دن الیکٹرانک، اے سیز لگانے والوں کی دکانیں بھی کھولیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء سعید غنی، سید ناصر حسین شاہ، امتیاز شیخ پر کمیٹی قائم کردی تھی ، مجوزہ کمیٹی 24 گھنٹوں میں تاجروں سے ملکر ایس او پیز بنائیں گے۔