اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ماہرین صحت کی وزیراعلیٰ سندھ کو لاک ڈاؤن مزیدسخت کرنے کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے اور کوروناوائرس کے مریضوں کو بالکل الگ رکھنے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ، اجلاس میں پی ایم اے نے وزیراعلیٰ سندھ کو مختلف تجاویز دیں۔

وفد نے تجاویز میں کہا گیا کہ لاک ڈاؤن کومزیدسخت کیاجائے ، ٹریٹری کیئر اسپتالوں سے کوروناوائرس کےمریضوں کو بالکل الگ رکھاجائے، حکومت سندھ کو لاک ڈاؤن15دن پہلے کرنا چاہیےتھا، وزیراعلیٰ سندھ کی کاوشوں سےوائرس کم ہوااوربہت احتیاط ہوئی۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم دنبہ گوٹھ اسپتال کوبھی آئسولیشن سینٹرمیں تبدیل کریں گے، زیادہ نقصان لوگوں کےسماجی دوری نہ رکھنےکی وجہ سےہورہاہے، لوگ غیرضروری گھروں سےنہ نکلتےتوکراچی میں اتنےکیس نہ ہوتے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ مارچ سےلاک ڈاؤن کرناچاہتاتھا،لیکن ہونہ سکا، 15 مارچ سےپروازیں،ٹرین اوربس سروس بند کرانا چاہتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارےپاس4اقسام کےمریض ہیں، ایک زائرین،دوسرےتبلیغی،تیسرےبیرون ملک اورچوتھےمقامی ، ہماری اب تک کی حکمت عملی کامیاب ہے، ہم نےایران سےآنےوالوں کوسکھرمیں رکھا، ان میں سے280کیس مثبت آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سچائی سےاپنےلوگوں کومرض سےبچانےمیں مصروف ہوں، میں نےشایداپنےفیصلوں میں غلطیاں کی ہوں، لیکن ہر فیصلہ اس مرض سےعوام کو بچانے کے لیے کیا تھا، مجھ پرتنقید بھی ہو رہی ہےلیکن اپنےکام پرتوجہ دےرہاہوں۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ سندھ کی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کےوفد سے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ ملاقات میں کوروناکی روک تھام سمیت دیگر امور پر گفتگوہوئی اور ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف کےمسائل پربات چیت ہوئی۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی وفدکومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ پی ایم اےوفدنےبھی وزیراعلیٰ کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں