اشتہار

کورونا صورتحال ،وزیر اعظم کا قوم کو ایک بار پھر اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو ایک بار پھرصورتحال پر اعتمادمیں لینےکافیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اوورسیزپاکستانیوں کے لیے "یاران وطن” مہم کااعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو ایک بار پھرصورتحال پر اعتمادمیں لینےکافیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین سیکرٹریٹ بنی گالہ میں آج سہ پہر اجلاس ہو گا، جس میں وزیر اعظم کےقوم سے خطاب کے نکات پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج پھرقوم کوصورتحال سےآگاہ کریں گے، جس میں وہ کورونا کی صورتحال ، حکومتی اقدامات اور قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پربات کریں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قوم کو نیشنل کمانڈ کوآرڈینیشن کنٹرول سینٹر کےاعدادوشمار سےآگاہ کریں گے ،کورونا صورتحال میں ملکی معیشت سے متعلق بتائیں گے اور ساتھ ساتھ قرضوں میں ریلیف اورآئی ایم ایف کی امدادپربھی بات کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں کیا اہم اعلان کریں گے، اس حوالے سے تفصیلات اےآر وائی نیوزنےحاصل کرلیں۔

جس کے مطابق وزیراعظم اوورسیزپاکستانیوں کے لیے "یاران وطن” مہم کااعلان کریں گے ، ٹیلی میڈیسن پر مشتمل یاران وطن کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیارکرلیا گیا ہے ، وزارت اوورسیز پروفیشنلزکوڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لانے میں تعاون کریگی

اوورسیز ہیلتھ پروفیشنلز وائرس سے بچاؤ پراپنی تجاویزدےسکیں گے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ظفر مرزا وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں