اشتہار

کروناویکسین کی انسانوں پر آزمائش، اچھے نتائج کی امید

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی ٹاسک فورس کے ممبر اور حکومتی مشیر پروفیسرسر جان بیل نے کہا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں کرونا ویکسین کی انسانی آزمائش شروع ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں حکومتی مشیر کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسین آزمائشی مرحلہ اگست میں مکمل ہوجائے گا، پہلے مریض میں ویکسیین کی آزمائش جمعرات کو شروع ہوئی ہے۔

سرجان بیل نے امید ظاہر کی کہ مریض کی قوت مدافعت میں تبدیلی کامیابی کا تعین کرے گی، کامیابی ہماری درست سمت کی تصدیق کرے گی، امید ہے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

- Advertisement -

برطانیہ میں کورونا ویکسین ٹاسک فورس تشکیل، 25کروڑ پاؤنڈ مختص

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا ویکسین کی مینوفیکچرنگ بھی بڑا مسئلہ ہوگا۔

خیال رہے کہ برطانوی حکومت نے جان لیوا کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا کی جلد از جلد تیاری کے لیے کورونا ویکسین ٹاسک فورس تشکیل دے رکھی ہے۔ ٹاسک فورس ریسرچ اداروں کی مدد کررہی ہے، ٹاسک فورس 21 تحقیقاتی اداروں کو ایک کروڑ چالیس لاکھ پاؤنڈز دے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹاسک فورس کا اعلان کرتے ہوئے برطانوی وزیر تجارت و توانائی الوک شرما کا کہنا تھا کہ حکومت نے ویکسین کی تیاری کے لیے پچیس کروڑ پاؤنڈز رکھے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں