جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کرونا وائرس، برطانیہ کو نازی حکومت کے دور میں‌ لے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: کرونا وائرس کے پیش نظر رواں سال ملکہ برطانیہ کی سالگرہ سادگی سے منائی جائے گی، اس سے قبل نازی حکومت کے دور میں بھی ایسا واقعہ پیش آچکا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے پیش نظر حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ ملکہ برطانیہ کی سال گرہ انتہائی سادگی سے منائی جائے گی اور  21 توپوں کی سلامی بھی نہیں دی جائےگی۔

یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ 21 اپریل بروز منگل اپنی 94ویں سالگرہ منائیں گی۔ برطانوی تاریخ میں پہلی بارملکہ کی سال گرہ بغیر توپوں کی سلامی کے ہوگی جبکہ اس سے قبل سادگی سے منائی جانے والی سال گرہ میں توپوں کی سلامی دی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق سال گرہ سادگی سے منانے کا فیصلہ ملکہ برطانیہ نے خود کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کرونا سے متاثر ہونے والے افراد اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کے پیش نظر سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اور شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

لیڈی پامیلا ہکس جو اتوار کے روز اپنی 91ویں سالگرہ منائیں گی انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اس سے پہلے نازی حکومت کے دور میں بھی ملکہ برطانیہ کی سال گرہ سادگی سے منائی گئی تھی۔

اہم ترین

مزید خبریں