اشتہار

پاکستانی کھلاڑی پر تنقید، گوتم گمبھیر کو منہ کی کھانا پڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بوم بوم آفریدی پر تنقید کرنا گوتم گمبھیر کو مہنگا پڑ گیا، شاہد آفریدی کے مداح نے بھارتی کھلاڑی کو کرارا جواب دے کر ان کی بولتی بند کرادی۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ کے درمیان کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی گرما گرمی کوئی نئی بات نہیں ہے، ماضی میں شاہد خان آفریدی اور گوتم گمبھیر کی دوران میچ لڑائی ہوئی تھی، جس میں گوتم گمبھیر مغلظات بکتے ہوئے نظر آرہے تھے بعد میں امپائر نے معاملہ سلجھایا تھا۔

گوتم گھمبیر نے پانچ گھنٹے قبل ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’کوئی نہیں جانتا کہ آفریدی کی عمر کیا تھی، لیکن میرے ریکارڈ سب کو یاد ہیں، شاہد آفریدی میں آپ کو یاد دلاتا ہوں، 2007 ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میچ میں 54 گیندوں پر 75 رنز بنائے تھے اور اس میچ میں آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور ہم ورلڈ کپ جیت گئے تھے۔

- Advertisement -

گوتم گھمبیر نے مزید کہا کہ اور ہاں میں جھوٹوں کے بارے میں اپنا ایسا ہی جارحانہ رویہ رکھتا ہوں۔

بھارتی کھلاڑی کے ردعمل میں پاکستانی نوجوان حسن شیغان نے گوتم کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اپنا موازنا نمبر 7 کے بیٹسمین سے کررہے ہو، ٹی ٹوینٹی گیم آپ کے احساس کو ظاہر کرتا ہے۔

حسن شیغان نے یہی پر بس نہیں کیا بلکہ ریکارڈ سامنے رکھ کر گوتم گمبھیر کو لاجواب کردیا، ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ’تمہارے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچز میں 187 رنز 26.71 کی اوسط سے ہیں اور یہ کسی بھی ٹیم کے خلاف سب سے کم رنز ہیں۔‘

دوسری جانب شاہد آفریدی کے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچز میں 709 رنز 47.26 کی اوسط سے ہیں جس میں تین سنچریاں بطور اوپنر شامل ہیں۔

حسن کی جانب سے گوتم گمبھیر کو آؤٹ کلاس کرنے کے بعد معروف کمنٹیٹر جیوفری بائیکاٹ نے بھی ہنستے ہوئے ایموجی شیئر کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں